ماہانہ درس عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز کی تقریب تقسیم اسناد 29 جون کو ہوگی

مورخہ: 28 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فکری اور تربیتی نصاب فہم قرآن و حدیث اور اصلاح احوال امت پر مشتمل 63 واں ماہانہ درس عرفان القرآن 29 جون 2011ء کو ہوگا۔ شب معراج مصطفیٰ کے موقع پر ہونے والے پروگرام کو ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں منعقد کیا گیا ہے۔ پروگرام میں مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ نفیس حسین قادری درس عرفان القرآن دیں گے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز بعد نماز مغرب ہوگا جس میں خواتین کے لیے باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔ بعد ازاں قرآن و حدیث فقہ اور عقائد پر مشتمل بنیادی اسلامی تعلیمات کی پانچ روزہ کلاسز کے شرکاء کو اسناد اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے اسکالر صاحبزادہ سید مدثر محی الدین قادری اسناد تقسیم کریں گے۔ تقریب کی صدارت پیرطریقت سید ابرار محی الدین اور پیر طریقت سید اشفاق محی الدین (آستانہ عالیہ قادریہ فاضلیہ سمندری) کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top