حکومت تعلیمی اداروں میں فکری دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائے : ضمیر مصطفوی
تعلیم جہالت کو ختم کرنے اور معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے
حکومت تعلیمی اداروں میں فکری دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ بڑھتی ہوئی دہشت گردی طلبہ کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے جس سے ا ن کا کیریئر متاثر ہوسکتا ہے تعلیمی اداروں کی ساکھ بحال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ضمیر مصطفوی نے جی سی یونیورسٹی سے بلال مصطفوی کی قیادت میں آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو تعلیم و تربیت کو اپنا زیور بناتی ہیں۔ تعلیم جہالت کو ختم کرتی ہے اور معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
ضمیر مصطفوی نے کہا کہ حکومتیں تعلیمی پروگرامز کو پھلنے پھولنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ غیر سیاسی اور غیر انتخابی طلبہ تنظیم ہے جو صرف طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس موقع پر عمیر مصطفوی، وسیم بلوچ، آفتاب ظفر اور حافظ زاہد بھی موجود تھے۔
تبصرہ