منہاج القرآن انٹرنیشنل(کارپی) اٹلی کے تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 26 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار کو ’’آؤ قرآن سیکھیں‘‘ کے سلسلہ میں ساتواں اور آخری لیکچر سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے دیا۔

علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مردوں، عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جو حضرات آج کے پروگرام میں تشریف لائے ہیں وہ بڑے خوش قسمت ہیں کہ وہ آج براہ راست چار احادیث نبوی پڑھیں گے اور یہ چاروں احادیث ہم تک 20 واسطوں سے پہنچی ہیں۔ اس کی اہمیت تو صرف وہ جانتاہے جس کواس کی پیاس ہے۔ ایک صحابی نے ایک حدیث سننے کے لئے تین ماہ کا سفرکیا اس علم کی قدر تو وہ لوگ جانتے ہیں۔ مگر اس دور میں صرف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ذات ہے جو قرآن وحدیث کے نور کو سینوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم جتنا بھی خود پہ ناز کریں وہ کم ہے پس آج ضرورت اس با ت کی ہے کہ ہم ان کے دست و بازو بنیں۔

علامہ حافظ نذیر احمد خان نے حاضرین سے ایک چھوٹا سا ٹیسٹ لیا جو سابقہ لیکچر میں وہ سورۃ یوسف کے حوالہ سے پڑھا چکے تھے۔ ٹیسٹ لینے کے بعد پاس ہونے والوں کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ رجوایملیا مودنہ کو کامیاب پروگرام کے شاندار انتظام کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کرائی۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top