منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 25 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان خصوصی طور پر ہالینڈ سے تشریف لائے۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صوفی امانت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محسن علی، ملک محمد اصغر اور صوفی امانت علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ محفل نعت کے بعد علامہ حافظ نذیر احمد خان نے واقعہ معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت پر روشنی ڈالی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ ڈیڑھ گھنٹے کے خطاب کے دوران انہوں نے واقعہ معراج سے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درس دیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کا خوبصورت انداز میں تذکرہ بھی کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر پچھلے تین ماہ سے جاری قرآن و حدیث کورس کو مکمل کرنے والے احباب میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ کانفرنس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض چن نصیب نے ادا کئے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ حافظ نذیر احمد خان نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top