منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد

مورخہ: 26 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (انچھن) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوارکو آمنہ مسجد میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد بشیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جکبہ مردان علی قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا)، نوید قادری، وقار خان قادری اور محمد شہباز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد ظہیر قادری نے ادا کئے۔ منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ علامہ محمد طاہر اقبال نے قرآن و حدیث کی روشنی میں واقعہ معراج بیان کرتے ہوئے دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ معراج کی رات اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی عزت و عظمت اور رفعت کا ذکر نہ صرف دنیا، انبیاء بلکہ ملائکہ میں بھی کیا۔

اس کے بعد تمام حاضرین نے با ادب کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور مہمانوں کو کھاناپیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمدفاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top