تحریک منہاج القرآن ضلع کوٹلی کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 18 جون 2011ء

منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام "آئیں دین سیکھیں کورس" 18 جون 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سینئر نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی نے دو روزہ کورس میں تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔ کورس میں دیگر چار معلمین علامہ کوکب نورانی، علامہ محمد ماجد، علامہ یاسر نسیم اور علامہ محمد نفیس علی بھی شامل تھے۔ کورس سے قبل علامہ محمد شفیق بغدادی اور علامہ عمران علی قادری نے کوٹلی کی پانچوں تحصیلات کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے "آئیں دین سیکھیں" کورس کے حوالے سےتعارفی بریفنگ پیش کی تھی۔

علامہ محمد شریف کمالوی کوٹلی، حافظ کوکب نورانی تحصیل سہنسہ، علامہ محمد ماجد کھوئی رٹہ، علامہ یاسر نسیم  تحصیل چڑھوئی اور علامہ محمد نفیس علی نے تحصیل فتح پور تھکیالہ نکیال میں کلاسز میں تدریس کی۔ "آئیں دین سیکھیں" کورس کی کوٹلی میں سات کلاسز ہوئیں۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے منہاج القرآن ماڈل اینڈ سیکنڈری سکول کوٹلی میں صبح 8 سے 10 بجے، دوپہر 11 سے ایک بجے اور شام 4 سے 6 بجے تک کلاسز کا اہتمام کیا۔ چوتھی کلاس فگوش میں منہاج ماڈل سکول میں شب 8 سے 10 بجے تک ہوئی۔

علامہ حافظ کوکب نورانی نے فاطمۃ الزہراہ گرلز ڈگری کالج میں صبح 8 سے 10 بجے، الزاہد اکیڈمی میں دن 11 سے 1 بجے اور شام 8 سے 10 بجے یونیورسٹی کالج کوٹلی میں کلاسز لیں۔

تحصیل کوٹلی میں ہی ان کے لیے مزید تین کلاسز منعقد کی گئیں۔ علامہ شریف کمالوی کی کلاسز میں مجموعی طور پر 183 شرکاء نے شامل تھے۔ پروگرام کے باقاعدہ اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

امیر تحریک منہاج القرآن جموں و کشمیر سید ابرار شاہ نے ان پروگرامز میں بھرپور سرپرستی و معاونت کی۔ انہوں نے کورس کے شرکاء میں خود اسناد بھی تقسیم کیں۔

شرکاء نے علامہ شریف کمالوی سمیت دیگر معلمین کے انداز تدریس کو بے حد پسند کیا۔ شرکاء نے تجویز دی کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔

کورس کے انعقاد کے لیے تحصیل کوٹلی میں فاطمۃ الزھرہ گرلز ڈگری کالج کے ایم ڈی چوہدری محمد مطلوب اور الزاہد اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ مشتاق احمد بٹ، پرنسپل صاحبہ اور وائس پرنسپل نے انتہائی خلوص نیت سے کورسز کے انعقاد میں تعاون کیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج ماڈل اینڈ سکینڈری سکول کے پرنسپل سردار محمد مالک منہاجین، ان کے اسٹاف، ایوب بغدادی منہاجین، پرنسپل منہاج ماڈل سکول فگوش سید عابد حسین، سید ابرار حسین ناظم مالیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں و کشمیر، ریاض احمد، وحید اختر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل کوٹلی اور گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلی میں ایم ایس ایم کے سینئر نائب صدر راجہ فہیم اور سینئر نائب صدر ایم ایس ایم ڈگری کالج کوٹلی نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top