کوٹلی یونیورسٹی آزاد کشمیر میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد

مورخہ: 22 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 22 جون 2011ء کو کوٹلی یونیورسٹی میں تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کو کورس کروایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ناظم تعلقات عامہ کوٹلی خلیق الرحمن مہمان خصوصی تھے۔

پروگرام میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے انعقاد کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کورس طلبہ کے لیے بہت مفید ہیں۔ آخر میں تقسیم اسناد ہوئی، خلیق الرحمن نے سٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کا اختتام معلم حافظ کوکب نورانی کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top