فاطمۃ الزہرا گرلز کالج کوٹلی آزاد کشمیر میں آئیں دین سیکھیں کورس
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 23 جون کو کوٹلی آزاد کشمیر میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین مختلف مقامات فاطمۃ الزہراگرلز کالج، الزہرا اکیڈمی اور کوٹلی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ جسمیں 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں فاطمۃ الزہرا کالج کے پرنسپل اور سینئر ٹیچرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی، امیر تحریک کوٹلی سید ابرار حسین شاہ، ناظم کوٹلی سجاد ملک نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
مرکزی معلم کورس حافظ محمد کوکب نورانی نے کورس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کی بنیادی تعلیمات سیکھنا ہماری بنیادی ضروریات میں سے ہے۔ اس کورس کا مقصد نماز کی ادائیگی کو درست کرنا ہے۔
پرنسپل نےکورس کو سراہتے ہوئے کہا ہم اس کورس سے بڑے مطمئن اور خوش ہیں کہ طالبات کو نماز اور قرآن پاک درست کر کے پڑھنے کا موقع ملا۔ ہم آئندہ بھی ان کورسز کو باقاعدگی سے منعقد کریں گے۔
ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے کہا کہ یہ تحریک منہاج القرآن کا خاصہ ہے کہ اس نے آپ کیلئے ایک امتیازی کورس پیش کیا جس کا مقصد اللہ کی خوشنودی کا حصول ہے۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی
تبصرہ