تحریک منہاج القرآں لودھراں کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
تحریک منہاج القرآں لودھراں کے زیراہتمام 27 ویں شب رجب 1432 ہجری کے موقع پر "معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت قاری اسد اللہ نے حاصل کی۔ نعت خواں کیف مہاروی نے اپنا خصوصی نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ کاشف بشیر، رومان رشید، ملک اسلم حماد اور عبدالقیوم غوری نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
پروگرام میں سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین تاری، الحاج سراج احمد، رانا اشرف، پیر سید شفیق شاہ، راو اسحاق، حاجی منظور سیکرٹری، ملک نازک آرائیں، حاجی احمد بخش، ملک خالد ڈانور، عبدالستار معصومی، ملک فیض بخش، مہر رمضان، مہر فدا ابراہیم، عمر فاروق اور خواجہ رفیق صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں عمایدین، طلبہ، اساتذہ، علماء، وکلا، صحافی، انجمن تاجران کے نمائندگان اور عوام الناس کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔
اس کے بعد تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے درس قرآن میں "واقعہ معراج" کو موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج ایمان اور کفرکے درمیان پہچان کا نام ہے۔ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ نے لباس بشری، لباس نوری اور لباس حقیقی کے ساتھ معراج کروائی۔ ہر نبی کو اللہ نے مخصوص معجزات عطا فرمائے مگر محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود کو اللہ نے سراپا معجزات بنایا۔ بد قسمتی سے آج مسلمان نور و بشر کے جھگڑوں میں پڑے ہیں مگر اللہ نے حقیقت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی پر آشکار نہیں ہونے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر ہم فلسفہ معراج کو سمجھ لیں تو ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب ہو سکتی ہیں۔ مسلمانوں کو اپنے نبی کی شان پر جھگڑنے کی بجائے ایک جسد واحد کی شکل اختیار کرنی چاہیے۔ اس کے لیے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو گنبد خضریٰ کے سائے تلے جمع کر رہے ہیں۔
شب معراج میں درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، ناظم تحریک رانا محمد ظاہر، ملک عابد جوئیہ، ملک اختر، ملک ہاشم، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، خواجہ احمد، مرزا اسلم، مرزا ارشد، راشد بھٹی، ملک نعمان ملک سلمان، چودھری عبدالغفار، ملک سلطان، ایم ایس ایم، منہاج القران یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ نے اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کے آخر میں علامہ شکیل ثانی نے ملکی موجودہ صورت حال پر کے پیش نظر استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔
تبصرہ