منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل سے اظہار تعزیت

مورخہ: 30 جون 2011ء

(فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل کی نانی جان مورخہ 30 جون 2011ء کو انگلینڈ میں انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران نے علامہ محمد عدیل کی نانی جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور علامہ محمد عدیل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی نانی جان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے جملہ عہدیداران و وابستگان نے بھی علامہ محمد عدیل سے اظہار تعزیت کیا اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے مرحومہ کو عالم برزخ میں سکون اور راحت عطا فرمائے اور ان کی اگلی تمام منزلیں آسان فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top