منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام شہاب خان کی رہائشگاہ پر حلقہ گوشہ درود کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2011 بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء شہاب خان کی رہائش گاہ پر گوشہ درود کی پروقار اور پررونق محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت سے ہوا، اس کے بعد تمام شرکائے محفل نے حلقہ کی صورت میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے سینئر ذمہ دار فرخ وسیم بٹ نے شرکائے محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلب و روح کو جلا بخشنے، قربت رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اور نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اپنے درجات کو بلند کرنے کے لئے درود پا ک کی محافل بہترین ذریعہ ہیں لہذا ان محافل کا کثرت سے انعقاد کیا جائے۔ محفل میں آئرلینڈ کی مشہور شخصیت حافظ گل نواز نے بھی شرکت کی۔

محفل گوشہ درود میں عامر عثمان، محمد مرتضیٰ، محمد عمران، محمد ثاقب، محمد غضنفر، افروز، رضوان احمد، محمد طاہر، محمد نعمان، یونس خان اور دیگر احباب نے شرکت کی، محفل کی اختتامی دعا حافظ گل نواز نے کرائی اور آخر میں شرکائے محفل کو لنگر مصطفوی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top