یونین کونسل سمرا اڈا پرمٹ پر درس عرفان القرآن کمیٹی کا قیام

تحریک منہاج القرآن لودہراں کی کاوشوں سے یونین کونسل سمرا اڈا پرمٹ پر درس عرفان القرآن کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سمرا کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت قرآن کے لیے مسلم نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ قران سر چشمہ ہدایت ہے مگر ہدایت نصیب صرف ان کو ہوتی ہے جو خدا کا خوف اپنے دل میں رکھتے رکھتے ہیں۔

ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے کہا کہ قرآن خدا کا آفاقی پیغام ہے اس لیے اس پیغام کو عام کرنے والوں کو بھی دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔

اس موقع پر اڈا پرمٹ پر 24 جولائی سے سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کے آغاز کرنے کا بھی اعلان ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر بابر خطاب کیا کریں گے۔ رانا سرفراز، رانا محمد امجد قادری، محمد عامر، محمد اختر، سمیع اللہ، محمد اشفاق، قمر نصیر،محمد اسرار، محمد ظفر، سجاد فریدی، قاری لطیف، رانا ذوالفقار قادری، جمیل قادری، ملک آصف، قاری اللہ دتہ، فدا فریدی، راو اشفاق، رانا ارسلان اور اعظم چشتی پر مشتمل درس عرفان القرآن کمیٹی تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ آخر میں ملک پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top