تحریک منہاج القرآن لودھراں اڈا پل بہشتی کے زیرانتظام 13 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں اڈا پل بہشتی کے زیرانتظام 13 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہا ج القرآن رانا محمد ظاہر نے سرانجام دیے۔

علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی طرف سفر کا آغاز توبہ سے کرو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو جتنا پیار گناہ گار کے آنسوؤں سے ہے کسی اور شے سے نہیں، آج اللہ کے بندوں کو اپنا روٹھا رب منانا ہوگا۔ جب گناہ گار بندہ اپنے رب کو پکارتا ہے تو اللہ رب العزت اپنے فرشتوں کو گواہ بنا کر اس بندے کو بخشش کی خیرات دے دیتا ہے، کیونکہ اپنے رب سے معافی مانگنا ایسا عمل ہے جسے خدا بہت پسند کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اللہ کے بندوں کو روٹھا رب منانے کے لیے آمادہ کرنے میں گزر رہی ہے۔

تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں حاجی محمد، مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد اعجاز اور عمر فاروق کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اڈا پل بہشتی کی تنظیم نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آخر میں علامہ فیاض بشیر نے رقعت انگیز دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top