تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان حلقہ PP-3 ،PP-4 کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن 10 جولائی 2011ء کو منعقد ہوا۔ پروگرام جناح ہال جی ٹی روڈ گوجر خان میں ہوا۔ جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی صاحب (سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)نے کی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر فارن افیئرز راجہ جمیل اور ضلعی کوآرڈنیٹر انار خان گوندل بھی شامل تھے۔ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران میں راجہ محمد وقار (نائب صدر)، محمد ریاست قادری (ناظم)، راجہ محمد امین (ناظم دعوت)، محمد شفیق مصطفوی (ناظم ویلفیئر) اور حاجی خالد محمود (ناظم مالیات) بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔

جاوید چوہدری (صدر حلقہ PP-4 دولتالہ)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم حلقہ PP-4)، حاجی منیر (مانکیالہ مسلم) اور راجہ محمد آزاد (جبوکسی) بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں راجہ محمد ارشد (آج نیوز)، راجہ محمد جاوید (وقائع نگار)، راجہ شفقت علی (انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک )، راجہ ساجد (دنیا نیوز)، ظہیر الدین (میٹرو نیوز)، عبدالستار نیازی (آئن لائن میڈیا رپورٹر/ چشم وطن) اور شکور احسن (جنرل سیکرٹری بزم سخن گوجرخان) شامل ہیں۔

دریں اثناء شیخ زاہد فیاض کی گوجر خان شہر آمد پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان و وابستگان اور ایگزیکٹو کونسل تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان نے سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج گوجرخان کے قریب ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں جلوس کی صورت میں جناح ہال جی ٹی روڈ گوجرخان لایا گیا۔

بعد ازاں پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد اسلام چشتی گولڑوی (مدرس عرفان القرآن کورس) نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حمد باری تعالیٰ 6 سالہ آنسہ دل آویز نے دف کے ساتھ پیش کی۔ حسنین برادران نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جبکہ مصطفوی نعت کونسل کے صدر طارق محمود فاضلی نے دف پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شفیق مصطفوی (ناظم ویلفیئر) نے سرانجام دیئے۔

پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہیں پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا خصوصی خطاب دکھایا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے خطبہ استقبالیہ اور حلقہ PP-3(NA-51) گوجر خان کی کارکردگی رپورٹ جبکہ محمود قریشی (سرپرست اعلیٰ حلقہ PP-4) دولتالہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ راجہ محمد جمیل (ڈائریکٹر فارن افیئرز) نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے دونوں حلقہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر حلقہ PP-4دولتالہ کی ننھی بچیوں نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک نغمہ ’’اے سفیر امن، اے بہار چمن‘‘ کے نام سے پیش کیا۔

قائمقام ناظم اعلیٰ جناب شیخ زاہد فیاض نے بیداری شعور کنونشن کا مقصد اور کارکنان کی ذمہ داریوں پر گفتگو فرمائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن دینی، اخلاقی، روحانی اور معاشرتی ذمہ داریوں سے پوری طرح عہدہ برآ ہونے کا پیغام دیتی ہے۔ کارکنان اپنے علم کے ساتھ ساتھ اپنا مضبوط کردار بھی دنیا کے سامنے پیش کریں تاکہ لوگ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی قولی اور عملی صورت کو دیکھتے ہوئے مصطفوی انقلاب کے قافلے میں شامل ہوں۔

پروگرام کے آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے شرکائے کنونشن کا شکریہ ادا کیا۔ پیر سید صدیق حسین شاہ کی خصوصی دُعا کے ساتھ ورکرز کنونشن کا اختتام ہوا۔ آخر میں تمام حاضرین کیلئے طعام کا خصوصی بندوبست کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top