منہاج القرآن علما کونسل کے زیراہتمام کل مرکزی سیکرٹریٹ میں شب برات کے موقع پر روحانی اجتماع منعقد ہوگا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب اور خصوصی دعا ہوگی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اجتماعات جواد حامد نے منہاج القرآن علما کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں شب برات کے موقع پر منعقد ہونے والے روحانی اجتماع کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل مورخہ 17 جولائی (اتوار) بعد نماز عشاء شب برات کے موقع پر روحانی اجتماع منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، جس میں جید علماء کرام، مشائخ، عظام اور ثناء خواں بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب اور خصوصی دعا ہوگی۔ جواد حامد نے کہا کہ اس روحانی اجتماع کے سلسلہ میں جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ روحانی اجتماع میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top