ممتاز عالم دین علامہ عبدالرشید رضوی کا جھنگ میں وصال ہو گیا، مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے اساتذہ میں سے تھے۔

وطن عزیز کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، سرمایہ ملت، فخر اہلسنت، ممتاز عالم دین حضرت علامہ عبدالرشید رضوی گذشتہ روز جھنگ میں وصال فرما گئے۔ ان کی عمر 90سال سے زائد تھی، نماز جنازہ آج (اتوار) جھنگ میں ہو گی، ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ مرحوم کا شمار شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے ان کے وصال کو امت مسلمہ کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک، صالح، باعمل متقی اور عاشق رسول شخصیت تھے اور انہیں دینی علوم پڑھانے میں ملکہ حاصل تھا۔ ان کی ساری زندگی تبلیغ دین اور درس و تدریس میں گزری۔ وہ اپنے عہد کی عظیم علمی شخصیات میں منفرد مقام رکھتے تھے اور ان کا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے ہزاروں شاگردوں اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان درانی، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے علامہ عبدالرشید رضوی کے وصال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی رحلت کو عظیم دینی و ملی نقصان قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top