پیر سید بنیامین شاہ ہاشمی کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

پیر سید بنیامین شاہ ہاشمی آستانہ عالیہ جامع دارالقرآن ہاشمیہ راولپنڈی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا 19 جولائی 2011ء کو وزٹ کیا۔ سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر محمد لطیف مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی دینی، قومی اور بین الاقوامی خدمات کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔

گوشہ درود کے گوشہ نشینوں کی الوداعی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیر سید بنیامین شاہ ہاشمی نے کہا کہ شیخ الاسلام کو اللہ تعالیٰ نے بڑی صلاحیتیں عطا کی ہیں، امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوشہ درود اور حلقہ درود و فکر شیخ الاسلام کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے اس صدی کا ایک اعظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام سے میرا اور میرے خاندان کا قلبی اور روحانی تعلق ہے، میں ہمیشہ ان کی سی ڈیز اور کتب سے استفادہ کرتا ہوں۔ شیخ الاسلام نے انسانیت کی فلاح، بقا اور کامیابی کے لیے جو فلسفہ دیا ہے اس کی روشنی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں سے پھوٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام جیسی شخصیات صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہیں اور ایسی شخصیات کا فیض صدیوں جاری رہتا ہے، شیخ الاسلام امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ اور عظیم راہنما ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top