منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی میں شب برات کی محفل منعقد ہوئی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 16 جولائی2011 ء بروز ہفتہ کو شب برات کے سلسلہ میں ایک روحانی اور وجدانی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔نقابت کے فرائض حافظ اقدس شہزاد( صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ریجوایملیامودنہ)نے سرانجام دیئے انہوں نے حدیث مبارکہ کی روشنی میں شب برات کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کی رات توبہ کی رات ہے۔ محفل میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی اور رات کے آخری پہر میں صلوۃ التسبیح باجماعت ادا کی۔ سحری تک لوگ عبادات میں مصروف رہے اور استغفار کرتے رہے۔ محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور شرکاء پرتبرک تقسیم کیاگیا۔

رپورٹ: شعبان ڈار

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top