مدینۃ الاولیاء ملتان میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں عرفان القرآن کورسز اور آئیں دین سیکھیں کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں نظامت دعوت و تربیت نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی فائنل ائیر کے طلبہ کو فیلڈ ورک کے طور پر مختلف علاقہ جات میں روانہ کیا۔ نظامت دعوت و تربیت نے طلبہ کے لیے تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں انہیں تفصیل کے ساتھ تمام معلومات فراہم کی گئی۔ بعد ازاں طلبہ کو فیلڈ ورک کے لیے متعلقہ علاقہ جات میں روانہ کر دیا گیا۔
6 جون 2011ء کو اولیائے کرام کی سر زمین ملتان شریف میں آئیں دین سیکھیں کورس کے انعقاد کے لیے کالج آف شریعہ سے تین اسکالرز کو بھیجا گیا، جن میں محبوب عالم سعیدی، حافظ عطاء المصطفیٰ اور نفیس الحسن شامل تھے۔ کورس کا افتتاح حافظ محمد شریف کمالوی (مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس) نے کیا۔ ان کورسز میں ملتان شہر کے کثیر علماء اور عوام الناس نے شرکت کی۔ ان اسکالرز نے ماہ جون میں 8 کورسز کروائے، جن میں تین سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
کورس کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو بنیادی دینی تعلیمات سیکھانا ہے۔ لوگوں نے ان کورسز کو بہت سراہا اور مزید کورسز کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ نظامت دعوت و تربیت کے زیر اہتمام ملک بھر میں کروائے جانے والے آئیں دین سیکھیں کورسز کو نہایت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور لوگوں کو دین سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کا شاندار موقع میسر آ رہا ہے۔ کورس کے دوران تحریک منہاج القرآن ملتان کے تمام عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی۔
آخر میں ملتان کے لوگوں کے لیے آئیں دین سیکھیں کورس کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن ملتان کے تمام عہدیداران نے مرکزی نظامت دعوت و تربیت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دنیا بھر میں امت مسلمہ کے لیے کی جانے والے تحریری و تصنیفی تمام خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کورسز کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ