انتخابی نظام نہ بدلا تو انقلاب محض خواب اور سراب بن کر رہ جائے گا۔

انقلاب کا نعرہ ہائی جیک کرنے والوں سے ملک کی جان چھڑانا ہو گی
قوم میں بیداری شعور کی تحریک بپا کرنا ہو گی تا کہ ملک و قوم کا مقدر بدل سکے
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا و خوشاب سے آئے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے کرپٹ اور استحصالی نظام کو بدلنا ہو گا جو بے دست و پا پارلیمنٹ کو جنم دیتا ہے۔انتخابی نظام نہ بدلا تو انقلاب خواب اور سراب بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اکثریت لٹیروں کی ہے جو قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔قوم میں بیداری شعور کی تحریک بپا کرنا ہو گی تا کہ ملک و قوم کا مقدر بدل سکے۔پاکستان کا حاکم اعلیٰ ہر بحران کا ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کہ بار بار ملک لوٹنے والے بھی انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں۔انقلاب کا نعرہ ہائی جیک کرنے والوں سے ملک کی جان چھڑانا ہو گی۔وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک سرگودھا و خوشاب سے آئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہر فرد انقلاب کی جد و جہد میں شریک ہو تا کہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔عوام نے انفرادی اور اجتماعی طور پر مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا نہ کیا تو حالات انقلاب کی بجائے غدر میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہاکہ موجودہ نازک ملکی حالات عوام سے انفرادی اور اجتماعی سطح پر پر امن سیاسی جدوجہد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دلانے کیلئے بیداری شعور مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا عوام کی طرف سے بہت زیادہ مثبت جواب آرہا ہے۔اس لئے وہ دن دور نہیں جب یہ جد و جہد پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top