نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام معلمات کا تربیتی کیمپ

نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی کیمپ برائے معلمات" آئیں دین سیکھیں" کورس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 150 معلمات نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں تربیت اور تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس نے سرانجام دئیے۔ کیمپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فضیلت علم پر ویڈیو خطاب دیکھایا گیا۔

حافظ محمد شریف کمالوی نے کورس کا طریقہ تدریس بیان کرتے ہوئے معلمات کو بتایا کہ کلاس کے دوران کس طرح طلبہ و طالبات کی طرف سے آنے والی مشکلات اور سوالات کا سامنا کرنا ہے۔ اور کس طرح پوری کلاس کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے تدریسی ذمہ داریوں کے حوالے سے بڑی تفصیل سے گفتگو کی۔

تربیتی کورس میں نماز کی عملی مشق بھی شامل تھی۔ کورس میں تمام معلمات نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ کیمپ کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top