منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان مرکز میں شیخ الحدیث علامہ عبدالرشید رضوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایصال ثواب کی تقریب

جاپان (سید عثمان شاہ بخاری) منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 23 جولائی 2011 ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد المصطفیٰ مرکز ناگویا جاپان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استاد شیخ الحدیث علامہ محمد عبدالرشید رضوی جھنگوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جو چند دن پہلے انتقال فرما گئے تھے۔

ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے عظیم سکالر سفیر یورپ و ایشیا علامہ حافظ نذیر احمد نے مرحوم کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا علامہ عبدالرشید رضوی جھنگوی عالم باعمل، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نہایت رحمدل انسان تھے۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے اپنے فکر انگیز خطاب میں شرک اور تعظیم کے فرق کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت اور ادب کو امت پر قرآن کی تعلیمات کے مطابق واجب قرار دیا۔ آپ نے مزید فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آپ کی اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت اصل ایمان ہے اور سارے کا سارا دین لفظ ’’محبت‘‘ میں قید ہے۔ عباد ت صرف اللہ کے لئے اور تعظیم صرف مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہے، جس چیز کی بھی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوا اس کی تعظیم کریں گے تو عبادت در حقیقت خدا کی ہو گی۔

آخر میں علامہ عبدالرشید رضوی جھنگوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top