منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2011ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمران علی اور قاری خالد محمود نے حاصل کی، اس کے بعد حلقہ درود قائم کیا گیا جس میں انفرادی طور پر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سپین سے آئے ننھے نعت خواں علی حمزہ اور اوسلو کے مشہور نعت خواں عبدالمنان نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ سپین سے تشریف لائے معزز مہمان علامہ شفیق الرحمن (فاضل منہاج یونیورسٹی) نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے گفتگو کی۔ ا ن کی گفتگو کے بعد برطانیہ کے مشہور و معروف سکالر علامہ جنید عالم قادری (فاضل منہاج یونیورسٹی) نے معجزہ معراج المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سفر معراج اور واقعات معراج کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی۔ علامہ اسرار احمد منہاجین نے ہدیہ سلام پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو) نے احسن طریقہ سے سرانجام دیئے۔ پروگرام کا اختتام علامہ نور علی سیالوی (امام، خطیب غوثیہ مسلم سوسائٹی) کی دعا سے ہوا۔

پروگرام میں اوسلو کے علماء کرام میں علامہ قاری خالد محمود، علامہ محمد انعام الحق (خطیب مسلم سنٹرمورنسرڈ)، علامہ قادری اسرار احمد منہاجین (خطیب مسلم سنٹر فیورسٹ)، علامہ احمد بلال قریشی (خطیب غوثیہ مسلم سوسائٹی)، علامہ نور احمد سیالوی (امام غوثیہ مسلم سوسائٹی) کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ حافظ صداقت علی قادری نے اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانوں اور علماء کرام کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top