محمد ارشاد طاہر تحریک منہاج القرآن لاہور کے بلامقابلہ امیر منتخب

شبیر حسین دیو ناظم لاہور ہوں گے

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو ان کی سابقہ بہترین کارکردگی کی بنا پر آئندہ دو سال کے لیے بلا مقابلہ امیر منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ شبیر حسین دیو ناظم لاہور ہوں گے۔ 25 ٹاؤنز پر مشتمل لاہور کی تنظیمات نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں دستوری تقاضے کے مطابق نئی ایگزیکٹو کا انتخاب کیا۔

مرکزی امیر فیض الرحمن درانی اور قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے لاہور کی نئی ایگزیکٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ لاہور کے قائدین کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، دیگر عہدیداران میں محمد حنیف قادری سینئر نائب امیر، حفیظ اللہ جاوید نائب امیر، جبکہ دلاور محمود، محمد آصف، راجہ محمود عزیز، میاں ممتاز حسین، محمد رمضان ایوبی اور ثناء اللہ خان بالترتیب ناظم ممبر شپ، ناظم مالیات، ناظم تعلقات عامہ، ناظم تربیت، ناظم دعوت اور ناظم ویلفیئر ہوں گے۔ محمد الیاس ڈوگر، میاں محمد ارشد، میاں رئیس احمد اور قمر اقبال لاہور کی ایگزیکٹو میں شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top