رمضان المبارک خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 01 اگست 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے، صرف بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔ مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلام کے حقائق سننے کیلئے اپنے کانوں کو بہرہ کر رکھا ہے اور روایتی چیزوں میں الجھ کر دین کی روح کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔

معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، بدامنی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کی ریاضت کا آغاز کرنے کیلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top