مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ اجتماع اکتوبر میں ہوگا: تجمل حسین

مورخہ: 02 اگست 2011ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ کا اجلاس گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر تجمل حسین نے کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں سینکڑوں طلبہ شرکت کریں گے اور اس میں 7 روزہ تربیتی کیمپ بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں طلبہ کی روحانی و فکری تربیت کی جائے گی۔ اجلاس میں سابق مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک سید عالم، سابق سیکرٹری جنرل سید باسط محمود، مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف، سیکرٹری جنرل موومنٹ عبدالغفار مصطفوی و دیگرممبران کیبنٹ نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top