رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں کے گھر پر عقیقے کی تقریب

مورخہ 19 جولائی 2011 کو رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں کے گھر پر عقیقے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول کاشف بشیر اور مرزا فرحان قادری پیش کیے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض نادر بھٹی نے سرانجام کیے۔ تقریب میں خصوصی شرکت نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اور شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ نصیر بابر نے کی۔

تقریب میں پروفیسر نواب غلام مصطفی خان، رانا اشرف علی خان ایم ڈی اشرف سکولز، ملک غلام یٰسین چن صدر انگلش ٹیچرز، پروفیسر ارشاد چوہان ایجوکیشن آفیسر، سعیدالرشید ایجوکیشن آفیسر، مرزا سلیم اختر معروف سماجی رہنما، ڈاکٹر مرید عباس بھٹہ، شیخ حامد، ملک اسلم بھٹہ ایجوکیشن آفیسر، مرزا محمد علی، خواجہ محمد فاروق ایڈووکیٹ اور اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار نے بھی شرکت کی۔

علامہ نصیر بابر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری زندگی انسانی حقوق کی پاسداری میں گزری، آپ کی حیات پاک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اگر اولاد کے حقوق صحیح طور پر ادا کردیں تو معاشرتی خرابیوں سے نجات مل سکتی ہے۔ اسلام کی یہ شان ہے کہ وہ حقوق اولاد کے لیے احکام شریعت کو بھی موقوف کردیتا ہے۔ احترام انسانیت کے لیے اسلام نے دنیا کو لازوال چارٹر روز اول سے ہی دے دیا ہے مگر آج مسلمان اپنے قیمتی اثاثہ سے غافل ہوگئے ہیں۔ دین و دنیا کی تقسیم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ بحیثیت مسلمان ہم اپنے حقوق و فرائض نے نا آشنا ہوگئے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے ملک عمر فاروق، ملک اختر، ملک عابد جوئیہ، ملک احمد یار چنڑ، خواجہ محمد احمد، سید مدثر بخاری، سید وسیم بخاری، مرزا اسلم، مرزا ارشد، مرزا وسیم، پروفیسر جہانزیب کے ہمراہ پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top