منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 23 جولائی 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں ممبران شوریٰ، ایگزیکٹو ممبران، منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، کوآرڈینیٹراوسپتالیت، کوآرڈینیٹر سانتاکولوما اور مختلف فورمز کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت حاجی ارشد محمود( صدرمجلس شوریٰ) نے کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے حاصل کی جبکہ منہاج یوتھ لیگ کے حافظ محمد عاطف احتشام نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اجلاس میں نوید احمد اندلسی(سیکرٹری جنرل)نے ایجنڈا بتایا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو ممبران شوریٰ نے سراہا۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والی تربیتی گفتگوبھی سنائی گئی۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں افطاری اور تراویح کے انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں کوآرڈینیٹر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی نے بتایا کہ بارسلونا کے قریبی شہر اوسپتالیت میں بھی اسلامک سنٹر(مسجد) بنانے کے لئے جگہ حاصل کر لی گئی ہے جس کے تعمیراتی کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیااور آغوش کی تعمیر مکمل ہونے اور اس میں بچوں کی کفالت کے نظام کی تفصیل بتائی گئی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top