فیڈرل منہاجینز فورم (FMF) کی چوتھی میٹنگ

اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے منہاجینز کی چوتھی سوشل میٹنگ 31 جولائی بروز اتوار دن 11 بجے WAAG (جامعہ الازھر) پاکستان برانچ میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد حسین گولڑوی نے جبکہ عمر فاروق مخدومی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف حاصل کیا۔ بعد ازاں پروفیسر عبدالقدوس درانی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

میٹنگ میں درج ذیل منہاجینز جن میں محمد قمر عباس بغدادی، عبدالقدوس درانی، محمد ایاز قادری، راشد مسعود کلیامی، محمد احسان، محمدافضل بٹ، محمد رضوان، عین الحق بغدادی، حافظ آفتاب احمد، طاہر محمود، حامد رضا، محمد توقیر، محمد نعمان عمر ملک، حافظ شمریز اعوان، شفاقت علی، محمد حفیظ کیانی، محمد عادل سفیان، عمرفاروق، محمد وقاص محسن عباسی، انوارالحسن شاہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں نے شرکت کی۔

اس نشست کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر نعیم مشتاق (منیجر ہومن ریسورسز مینجمنٹ اسلام آباد کلب) تھے جہنوں نے Growing Professionally as a minhajian پر گفتگو کی۔ آخر میں پروفیسر راشد مسعود کلیامی نے کلماتِ تشکر ادا کیے۔ پروگرام میں کمپئرنگ کے فرائض راقم محمد حفیظ کیانی نے ادا کیے۔

رپورٹ: محمد حفیظ کیانی (جنرل سیکرٹری فیڈرل منہاجینر فورم)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top