منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کا اجتماع
پوری دنیا میں سمیت جہاں جہاں بھی مسلم آباد ہیں وہاں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔ ویانا آسٹریا میں بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماع ہوئے اسی سلسلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 05 اگست 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل سکالر علامہ حافظ ملک اظہر سعید اعوان نے کہا کہ مسلمانوں کو حسد نہیں کرنا چاہیئے البتہ اللہ رب العزت کے آگے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہمیں بھی دے۔ علامہ اظہر سعید نے حسن اخلاق کے عنوان سے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حسن اخلاق صرف مسلمانوں کیلئے نہیں کہا گیا بلکہ بنی نوع انسان کے لئے ہے۔ اچھے طریقہ سے گفتگو کرو، اخلاق حسنہ اپناؤ، آپ چلتے پھرتے اسلام کی علامت بن جاؤ۔ جب ہم غیر مسلموں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے تو وہ اسلام سے متاثر ہوں گے اور وہ آپ کے قریب آئیں گے۔
نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے عید الفطرکی نماز کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی اور نماز عید سے قبل فطرانہ ادا کرنا لازمی ہوتا ہے اور حاضرین سے اپیل کی کہ صدقات، زکوۃ اور فطرانہ کی رقم منہاج سنٹر میں رکھے گئے باکس میں ڈالیں تاکہ پاکستان میں 500 یتیم بچوں کی کفالت پراجیکٹ آغوش میں یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ اس سے قبل مورخہ 31 جولائی 2011ء بروز اتوار کوشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ حافظ ملک اظہر اعوان لندن سے ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینیئرنائب صدر ملک محمد امین اعوان، منہاج میڈیا کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ، پریس سیکرٹری حاجی قاسم علی نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں آسٹریا میں خوش آمدید کہا۔
ایئر پورٹ سے معزز مہمان کو صدر آسٹریا خواجہ محمد نسیم کے گھر لے جایا گیا جہاں انہیں پر تکلف کھانا پیش کیا گیا یاد رہے کہ علامہ حافظ اظہر سعید رمضان المبارک میں تراویح کے لئے آسٹریا آئے ہیں۔
رپورٹ:محمد اکرم باجوہ
تبصرہ