منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کے بھائی پاکستان میں انتقال کرگئے

مورخہ: 09 اگست 2011ء

ویانا(محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر اور ممتاز تاجر راہنما خواجہ محمد نسیم کے بڑے بھائی خواجہ محمد توفیق کراچی (پاکستان) میں چند دن علیل رہنے کے بعد مورخہ 09 اگست 2011ء صبح سحری کے وقت قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ قائدین و سٹاف ممبران نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں خواجہ محمد نسیم سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جملہ عہدیداران، کارکنان، رفقاء، محبین اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بھی خواجہ محمد نسیم سے تعزیت کی ہے اور غم اور دکھ کی اس گھڑی میں انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔ تنظیمی عہدیداران نے بتایا کہ 19 اگست 2011ء بروز جمعہ منہاج اسلامک سنٹر میں عصر تا مغرب خواجہ محمد توفیق(مرحوم)کے لئے قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top