منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر کااہتمام

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (روٹرڈیم )ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 جولائی 2011ء کوایک چیئرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمداقبال اعظم نے آغوش کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے سب سے پہلے ڈنر میں موجود حاضرین کو یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ ’’ آغوش ‘‘ کی بلڈنگ کی تکمیل پر جملہ حاضرین کو مبارکباد پیش کی اور بتایاکہ منہاج القرآن کی تاریخ میں اتنے کم وقت میں 33 کروڑ سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے اس کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ویسے ہی اس کے دوسرے مرحلے بچوں کی کفالت میں بھی اپناتعاون ضرور پیش کریں۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے حدیث پاک کی روشنی میں یتیم کی کفالت کرنے والے کا مقام بیان کیا۔ آپ کی بریفنگ کو پاکستانی کمیونٹی نے بہت سراہا اور اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ ڈاکٹر عابد عزیز نے تمام افراد کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کاموں میں تعاون اور آج کے پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top