شکرگڑھ میں سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن (پہلا دن)

مورخہ: 03 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 3 اگست 2011ء کو سالانہ درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ کے مقام پر نماز فجر کے بعد درس ہوا، جس میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔ علامہ محمد افضال قادری نے "رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ "کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد ارشد خان طاہر (سینئر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top