تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا پانچواں روز

مورخہ: 07 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکر گڑھ کے زیراہتمام سات روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام 7 اگست 2011ء بروز اتوار بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکر گڑھ منعقد ہوا، جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ حافظ سعید الحسن نے عظمت سیدہ کائنات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی جس میں سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کوسلز سے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی پنڈال سامعین سے بھر چکا تھا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: محمد ارشد خان طاہر (سینئر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top