تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا تیسرا روز

مورخہ: 12 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی۔ پروگرام میں جنوبی پنجاب کے نائب امیر مخدوم پیر سید شہباز شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ چودھری قمر عباس دھول نائب ناظم پنجاب بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان،حاجی غلام نازک آرائیں، ڈاکٹر عبدالخالق، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ اور حاجی اشرف سعیدی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں علامہ بھر سے مرد و خواتین کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے محبت رسول کے عملی تقاضے کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان در حقیقت محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے۔ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر نہ ایمان ملتا ہے اور نہ ہی ایمان بچتا ہے۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غیر ضروری اور لیلیٰ مجنوں کا قصہ قرار دیتے ہیں، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر محبت الہیٰ نصیب ہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکراہٹ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رضائے الہیٰ کا مظہر قرار دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محبت کی ایک حد ہے مگر محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ اسے ہر حد سے بڑھ کر ادا کیا جائے۔ ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر دعویٰ محبت جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول کا دوسرا تقاضا یہ ہے کہ ہر عاشق رسول کو چاہیے کہ وہ اپنی جان و مال سے نصرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرے۔ آج بدقسمتی سے ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر باطل قوتیں حملہ آور ہیں مگر محبت رسول کا دم بھرنے والے خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں، آج پوری قوم کو پھر سے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

بیداری شعور کے حوالے سے علامہ ادریس قادری نے کہا کہ آج پوری قوم کرپشن میں غرق ہوچکی ہے، ہم اپنی ذات سے بھی مخلص نہیں رہے۔ دھوکہ اور فراڈ پوری قوم کا نشان امتیاز بن چکا ہے۔ایسے حالات میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آئیڈیل بنائے بغیر ہم اس اندھیری گلی سے باہر نہیں نکل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا کے مسلمانوں کو اسلام کی حقیقی شکل دیکھانے میں مصروف ہیں۔

ملک اسلم حماد، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔ یاد رہے ان دروس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا اسٹال بھی لگایا جاتا ہے۔

 پروگرام کے آخر میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top