اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی مشاورتی درجہ دینے پر اظہار مسرت

مورخہ: 12 اگست 2011ء

مچراتا (سید محمد ذیشان انس) اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خصوصی مشاورتی درجہ دینے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کو عالم اسلام کے لئے اور خصوصی طور پر منہاج القرآن کے رفقاء کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن اور اس کے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیام امن، اتحاد ویگانگت، بین المذاہب ہم آہنگی، تعلیم کے فروغ، انسانی حقوق اور انتہا پسندی وشدت پسندی کے خلاف شعور کو بیدار کرنے کی عالمی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے جملہ عہدیداران، رفقاء، محبین اور وابستگان نے شیخ الاسلام کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی صحت وتندرستی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top