منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ) اٹلی کے کلچر سنٹر میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کا یوم وصال عقیدت و احترام سے منایا گیا

مورخہ: 10 اگست 2011ء

اٹلی (شعبان ڈار) اٹلی کے شہر کارپی میں منہاج القرآن کلچرل سنٹرمیں مورخہ 10 اگست 2011ء کو نماز تراویح کے بعد خصوصی تقریب بسلسلہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے وصال کے حوالہ سے منائی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ مزید سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنھاکی اسلامی خدمات کا اظہار حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنھا وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا سارا مال اللہ کی راہ میں خرچ کر دیا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کرتے ہوئے ساری زندگی گذار دی۔ انہوں نے اس دور میں اسلام قبول کیا جب مسلمانوں پر ظلم وستم کا ایک سلسلہ جاری تھا، انھوں نے شعب ابی طالب میں بھی وقت گذارااور اپنی زبان پر کبھی کوئی شکوہ نہیں لائیں، حالانکہ قبول اسلام سے قبل آپ امیر ترین خاتون تھیں مگر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آئیں تو اپنی ساری دولت آقائے دوجہاں کے قدموں میں ڈھیر کر دی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی زندگی کا گوشہ گوشہ راہ ہدایت پیش کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top