منہاج القرآن باندوسٹی ابراکی کین جاپان کے عہدیداران کا راجہ زاہد محمود کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 10 اگست 2011ء

ٹوکیو (محمد انعام الحق) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی راہنما اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے داماد راجہ زاہد محمود قادری کی والدہ محترمہ جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لئے مرکز منہاج القرآن باندوسٹی ابراکی کین جاپان میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد قادری اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کے ناظم محمد انعام الحق نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کااظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top