اقوام متحدہ میں خصوصی مشاورتی درجہ کا حصول ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اسلامی خدمات کا اعتراف ہے: منہاج یورپین کونسل

مورخہ: 10 اگست 2011ء

فرانس (راؤ خلیل احمد) منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر محمد اعجاز وڑائچ نے مورخہ 10 اگست 2011ء کواپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ کا حصول ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے کی گئی خدمات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت، قیام امن، اتحاد و یگانگت، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق، تعلیم کے فروغ، انتہا پسندی و شدت پسندی کے خلاف شعور کی بیداری اور بین المذاہب رواداری کے حوالہ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو سراہا ہے۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی مشاورتی درجہ کی حامل تنظیمات کی طرح منہاج القرآن بھی اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنسز اور اجلاسوں میں شریک ہوگی اور اس طرح مختلف عالمی مسائل پر تحریراور تقریرکے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کادفاع بہتر انداز میں کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top