منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی میں جشن آزادی حب الوطنی کے جذبہ کے تحت منائی جائے گی

مورخہ: 12 اگست 2011ء

کارپی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں جشن آزادی کی تقریب حب الوطنی کے جذبہ کے تحت منائی جائے گی۔ اٹلی کے شہر کارپی میں جشن آزادی کی تقاریب اتوار کی شام کو ہوں گی جس میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی بھر پور دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم کا خاصہ یہ ہے کہ یہ تنظیم اسلامی اور ملکی تمام تہوار بڑے جوش اور جذبے سے مناتی ہے۔ اتوار کی رات ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں اور نوافل ادا کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top