یوم آزادی اور رمضان المبارک کا ملاپ عوام کو ایک پرچم کے سائے تلے لے آیا ہے: فیض الرحمن درانی

مورخہ: 13 اگست 2011ء

تمام مذاہب کے پیرو کار سبز ہلالی پرچم تلے ایک قوم ہیں: سہیل احمد رضا
عوام کو ایک مرتبہ پھر قوم بنانے کی جدوجہدجاری رکھیں گے: جواد حامد
جشن آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے سیمینارسے مقررین کا خطاب

جشن آزادی کے موقع پر "اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں" کے عنوان سے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ گو پاکستانی عوام حکمرانوں کی بے حسی کے تسلسل کے باعث 64 واں یوم آزادی اس حال میں منا رہے ہیں کہ ہر آنے والا دن ان کیلئے ایک نیا عذاب لے کر طلوع ہو رہا ہے مگر یوم آزادی اور رمضان المبارک کا ملاپ انہیں سب کچھ بھلا کر ایک پرچم کے سائے تلے لے آیا ہے۔ عوام کو آج عہد مصمم کرنا ہے کہ اجتماعی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کو محروم رکھنے والے مقتدر طبقے سے اجتماعی شعور کے ذریعے نجات حاصل کرنا ہے۔ موجودہ ظالمانہ نظام جو عوام کی حقیقی آزادی کا اصل دشمن ہے اسے دریا برد کرنا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں یوم آزادی کی خاص اہمیت ہے آج پوری قوم کو عہد کرنا ہے کہ وہ پاکستان کو حقیقی خود مختاری دلانے کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کریں گے اورملک کا بچہ بچہ آزادی کی نعمت کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ سبز ہلالی پرچم کو بلندی پر لہراتے رکھنا ہر پاکستانی کا عزم ہے۔

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکار سبز ہلالی پرچم تلے ایک قوم ہیں۔ قائد اعظم کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم حقیقی آزادی حاصل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان کے تمام مذاہب کے عوام متحد ہیں۔

مرکزی رہنماء پاکستان عوامی تحریک جواد حامد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں ہم حقیقی آزادی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ پاکستان میں قیادت کے بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سعی جاری ہے اور ہم عوام کو ایک مرتبہ پھر قوم بنانے کی جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عوام خود اقتدار میں نہیں آجاتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top