تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا پانچواں روز
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد شکیل ثانی نے کیا، جبکہ مہمانان گرامی میں الحاج شیخ افتخار الدین تاری، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، سید عبدالروف شاہ بخاری نمائندہ منہاج یونیورسٹی، ڈاکٹر عبدالخالق، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ، حاجی اشرف سعیدی، چودھری اسلام، خواجہ رفیق صدیقی، سعید الرشید بھٹی، حافظ شیر محمد، استاد حاجی محمد، چودھری سلیم جمال نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین و حضرات ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وجود سیدہ کائنات کمالات مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مظہر اتم ہے۔ اللہ نے کائنات کے تمام کمالات کو پیکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں یکجا کردیا۔ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کہ کر عظمت سیدہ کائنات کو امر کر دیا کہ اے فاطمہ میرے ماں باپ تجھ پر قربان، سیرت سیدہ فاطمہ ہی اسلامی خواتین کے لیے آئیڈیل ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اہل بیت کی محبت میں گزرے ہوئے ایک دن کو سالوں کی مقبول عبادت سے افضل قراردیا۔ سیدہ فاطمۃ الزاہرہ کی تربیت اور دودھ کا یہ کمال تھا کہ کربلا کی سرزمین پر خون حسین نے اسلام کو زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذکر کو ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رفعت ملی۔ ہر کسی کی نسل باپ سے چلی مگر عظمت سیدہ کائنات دیکھیے کہ سردار انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل بی بی فاطمہ سے چلی۔
سورۃ الکوثر کا حوالہ دیتے ہوئے علامہ شکیل ثانی نے اس بات کو مدلل انداز میں ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کثرت اولاد دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روز قیامت ہر کسی کا نسب کاٹ دیا جائے گا سوائے سیدہ فاطمہ کے نسب کے۔ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کا حوالہ دیتے ہوئے حدیث پاک پیش کی کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کائنات میں سب سے زیادہ عظمت والی ذات بی بی فاطمۃ الزہراہ کی ہے۔ بی بی پاک کا وہ در ہے جہاں سے کوئی سوالی خالی نہیں جاتا۔
ملک اسلم حماد، صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، اور منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔ پروگرام کے آخر میں علامہ شکیل ثانی نے خصوصی رقعت انگیزدعا کروائی۔ یاد رہے ان دروس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جہاں ملک پاکستان میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد ہوا اس سلسلہ میں ایک تقریب تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیرانتظام بھی ہوئی، جس میں ہزاروں خواتین و حضرات کی موجودگی میں پاکستان کے قومی پرچم کی نقاب کشائی ہوئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
پرچم کشائی کی تقریب میں علامہ شکیل ثانی، سابق تحصیل نائب ناظم الحاج شیخ افتخار الدین تاری، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ملک اسلم حماد، حاجی عبدالرحمٰن چودھری، ، رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، رانا اشرف علی خان، ، پیر سید شفیق شاہ، ملک غلام نازک آرائیں، راؤ محمداسحاق، چودھری ظہور احمد، چودھری سلیم جمال، حاجی محمد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، سعیدالرشید، خواجہ رفیق صدیقی، حاجی شیر محمد گھلو، حافظ شیر محمد، ملک عابد جوئیہ، ملک اقبال شاہد، ظفرآفتاب بھٹی، حاجی اشرف سعیدی، ملک احمد یار چنڑ، پیر سید عاشق حسین شاہ، علامہ حامد سعیدی، علامہ نصیر بابر، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم کے ضلعی قائدین سٹیج پر موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد فضاؤں میں کبوتر بھی چھوڑے گئے۔ بعد ازاں ملکی سلامتی کے لیے دعا ہوئی۔
تبصرہ