تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا چھٹا روز

مورخہ: 15 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا چھٹا پروگرام مورخہ 15 اگست 2011ء بروز سوموار کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد رضا قادری نے کیا، جبکہ الحاج شیخ افتخار الدین تاری، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، سیدعبدالروف شاہ بخاری نمائندہ منہاج یونیورسٹی، ڈاکٹر عبدالخالق، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ، حاجی اشرف سعیدی، چودھری اسلام، خواجہ رفیق صدیقی، سعید الرشید بھٹی، حافظ شیر محمد، استاد حاجی محمد اور چودھری سلیم جمال نے بھی پروگرام میں شرکت کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین و حضرات نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔

علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کتاب انقلاب ہے، اسے محض ثوابی کتاب نہ سمجھ لیا جائے۔ قرآن معجزہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے جو ہمہ وقت اظہار معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پیغام ہدایت ہے مگر ہدایت ملتی اس کو جو دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھام کر ہدایت کا طالب ہو۔ اللہ نے کائنات ہست و بود کے تمام علوم کو قرآن میں جمع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فضیلت علم کے باعث انسان کو ملائکہ پر فضیلت ملی۔ قرآن جملہ علوم و معارف کا مجموعہ ہے اس لیے صاحب قرآن کی نسبت کے بغیر ان علوم و معارف کا ادراک انسان کو نہیں ہو سکتا۔

پروگرام میں ملک اسلم حماد، صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔

یاد رہے ان دروس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

پروگرام کے آخر میں علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی رقعت انگیز دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top