ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 15 اگست 2011ء

لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ اور یو کے کے ڈیڑھ ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ تحریک منہاج القرآن کو عالم اسلام کی انتہائی مؤثر اور عالمی نیٹ ورک کے حوالے سے سب سے بڑی تحریک ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کی مقبولیت اور مؤثریت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقیقی نمائندگی کر رہی ہے اور دنیا کو اسلام کی حقیقی تعلیمات تک رسائی مل رہی ہے۔ انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے خاتمے کیلئے تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اسکا زمین پر عملی کام ہے۔ تحریک منہاج القرآن بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب پوری انسانیت کی فلاح اور بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top