تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 34 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 16 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار 34 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں سیکڑوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا، اس کے بعد حضور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیاگیا۔

ناظم مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو صاف ستھرا رکھنا حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت ہے۔ لہذا ہمیں اللہ کے گھروں کی صفائی کاخاص خیال رکھنا چاہیے۔ ہمارا قلب بھی اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اسے بھی دنیا کے حرص و لالچ اور دیگر دنیوی غلاظتوں سے پاک کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ قلب مومن میں آ سکے۔

درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔ درس قرآن کے شرکاء نے کتب اور سی ڈیز میں گہری دلچسپی لی۔ پروگرام کے اختتام پرحاضرین میں عرفان القرآن کے 10 نسخے بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے۔

رپورٹ : تنویر حسین منا (ناظم نشر و اشاعت، تحصیل پتوکی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top