تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا ساتواں روز

مورخہ: 16 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا ساتواں پروگرام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز منگل کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد اعجاز ملک نے کیا۔ پیر سید اصغر شاہ گیلانی سابق تحصیل ناظم، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، علامہ رفیق نعمانی، علامہ حامد سعیدی، علامہ اقبال گوہر، سید ضیغم رضا تر مذی ایڈووکیٹ، چودھری اسلام، صدر پریس کلب مجید ناشاد، پیر سید شفیق شاہ، راؤ محمد اسحاق، ڈاکٹر عبدالخالق، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ، حاجی اشرف سعیدی، چودھری اسلام، خواجہ رفیق صدیقی، سعید الرشید بھٹی، حافظ شیر محمد، استاد حاجی محمد، چودھری سلیم جمال، ملک اسماعیل آرائیں، ملک عبدالقادر بگا، نے بھی پروگرام میں شرکت کی جبکہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام رحمن سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ دروس عرفان القرآن کا اختتام آہوں اور سسکیوں کے جھرمٹ میں ہوا، اختتامی دعا کے وقت فضا توبہ کے آنسوؤں سے لبریز تھیں۔ خصوصی دعا کے موقع پر نوجوانوں کو اپنے رب سے معافی مانگنے کے رقعت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان سات روزہ دروس عرفان القرآن کی نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن نے سر انجام دیے۔

علامہ محمد اعجاز ملک نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن کی زندگی کا مقصد تو رضائے الٰہی ہوتا ہے مگر ہم زر کے بندے بن گئے۔ عمل کی نتیجہ خیزی صرف نیتوں کے اخلاص پر ہے۔ آج اخلاص سے خالی اعمال کے انبار کے باعث ہر طرف بے برکتی ہے۔ ماہ صیام خود احتسابی کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفسا نفسی چھوڑ کر ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس کرنا ہوگا۔ جب اللہ کی مخلوق سے ہمارا تعلق پرخلوص ہوگا تو رب راضی ہوگا۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن روٹھے رب کو منانے کے لیے مسلمانوں کو بیداری شعور دے رہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کے کونے کونے میں اسلام کے پیغام امن کوعام کر رہے ہیں۔

علامہ اعجاز ملک کے خطاب سے قبل صدر تحریک منہاج القرآن ملک محمد اسلم حماد نے ملک بھر سے آئے ہوئے قائدین منہاج القرآن اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں لودہراں تنظیم کی کارکردگی پیش کی۔

مرکزی ناظم حلقہ ہائے درود علامہ محمد لطیف مدنی نے اپنے خطاب میں لودہراں کی تنظیم کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

ایم۔ ایس۔ ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالغفار نے درس عرفان القرآن میں آئے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست و بازو بن کر قوم کو عذابوں سے نکالیں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی صدر چودھری بابر علی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرہ میں بیداری شعور کے لیے نکل کھڑے ہوں۔ منہاج القرآن جو اسلام کے پرامن پیغام کو فروغ دے رہی ہے اس آواز کو ہر کان تک پہنچا دیں۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن مسقط عمان علامہ نصیر بابر نے اس موقع پر کارکنان تحریک منہاج القرآن کو خصوصی اسناد دیں۔ تقسیم اسناد میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان، پیر سید اصغر شاہ گیلانی، ملک اسلم حماد، اور علامہ اعجاز ملک نے حصہ لیا۔ ملک محمد اختر کو بیسٹ ورکر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، قاری عبد القیوم غوری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔

یاد رہے ان دروس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ پروگرام کے آخر میں درودو سلام بھی پیش کیا گیا اور پیر حبیب اللہ سراجی نقشبندی نے دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top