تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن مکمل

مورخہ: 18 اگست 2011ء

شہر اعتکاف میں شرکت کے لیے کراچی، کوئٹہ اور اندرون سندھ و بلوچستان سے قافلے روانہ
جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں توبہ اور آنسوؤں کا شہر دو دن بعد آباد ہوگا

حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں دو روز بعد آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں پانچوں صوبوں اور بیرون ملک سے ہزاروں معتکفین اور معتکفات شریک ہوں گے۔ کراچی، کوئٹہ اور اندرون سندھ و بلوچستان سے معتکفین کے قافلے روانہ ہوچکے ہیں۔ شہر اعتکاف کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں جبکہ خواتین کے اعتکاف گاہ کے انتظامات مکمل ہیں۔ شہر اعتکاف کے لیے بنائی گئی 56 کمیٹیوں کے سربراہان نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور سربراہ اعتکاف 2011ء شیخ زاہد فیاض کو حتمی رپورٹ پیش کردی ہے یاد رہے کہ شہر اعتکاف کو 2010ء میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منسوخ کردیا تھا، امسال حسب روایت توبہ، آنسوؤں اور سسکیوں کاشہر پھر سے آباد ہوگا۔

شہر اعتکاف میں انفرادی اور اجتماعی اذکار اور وظائف کے علاوہ تربیتی نشتوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ نماز فجر کے بعد شیخ الاسلام محمد طاہرالقادری بیرون ملک سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی تربیتی خطاب کریں گے جو منہاج ڈاٹ ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ ہزاروں معتکفین کی سحری و افطاری کی بروقت ترسیل کا مربوط نتظام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ شہر اعتکاف کے مکین عید کا چاند نظر آنے تک عبادات میں مشغول رہیں گے، ا للہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے، رب عظیم کو منانے کے لیے گریہ وزاری ہوگی اور ملکی سلامتی و استحکام اورغریب عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top