منہاج ماڈل گرلز ہائی سکول کے میٹرک امتحان میں شاندار نتائج

مورخہ: 20 اگست 2011ء

منہاج ماڈل گرلز ہائی سکول بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندار نتائج آئے ہیں۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک کے امتحان میں سکول ھذا کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ اسکول سے سائنس اور آرٹس گروپ سے 26 طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا۔ جس میں تمام طالبات نے نمایاں نمبروں میں کامیابی حاصل کی۔ لاہور بورڈ کے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق منہاج ماڈل گرلز ہائی اسکول کی 14 طالبات نے آرٹس جبکہ 12 نے سائنس گروپ میں نمایاں نمبروں میں کامیابی حاصل کی۔ بورڈ امتحان میں 4 طالبات نے (+A)۔، 6 طالبات نے اے گریڈ، 11 طالبات نے بی جبکہ 4 نے سی گریڈ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

میٹرک سائنس گروپ کی طالبہ ثوبیہ قاسم رولنمبر 742564 نے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 1013 نمبر حاصل کر کے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ سے ہی صبا صفدر رولنمبر 120007 نے 946 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ تیسرا نمبر گلشان زہرہ نے حاصل کیا۔ جنہوں نے 742783 رولنمبر کے تحت 941 نمبر حاصل کیے۔

آرٹس گروپ میں آمنہ اسحاق رولنمبر 120244 نے 903 حاصل کیے اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرسہ انور رولنمبر 120117 نے 760 نمبر لے کر دوسری جبکہ بسمہ امان اللہ رولنمبر 555631 نے 723 نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اسکول کے شاندار نتائج پر پرنسپل طیبہ طاہرہ اور تمام اساتذہ کرام نے طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بہتر نتائج دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top