اعلیٰ عدلیہ کراچی کے امن کی بحالی کیلئے از خود نوٹس لے کر فوج کو یہ ذمہ داری سپرد کرے: فیض الرحمن درانی

مورخہ: 21 اگست 2011ء

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کراچی میں انسانی خون کی ارزانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مسئلہ کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور کراچی جیسے شہر میں روزانہ درجنوں افراد کے قتل کا تسلسل مرکزی اور صوبائی حکومت کے جواز کو ختم کر دیتا ہے۔ آرمی چیف کی طرف سے شہر قائد میں امن کی بحالی کیلئے خدمات دینے کا بیان خوش آئند ہے۔

اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لے کر فوج کو یہ ذمہ داری سپرد کرے کیونکہ حکومت اس کیلئے فوج کو کبھی نہیں کہے گی۔ حکومت خصوصاً کراچی کے امن کو بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہے اسکی بنیادی وجہ سیاسی مصلحت ہے۔ بیساکھیوں پر چلنے والی حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی اس لئے اعلیٰ عدلیہ اور فوج مل کر ملک کے اس گھمبیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدام کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top