منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی کی طرف سے نذیر چیمہ، عامر بٹ اور محمد اقبال کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مورخہ: 29 اگست 2011ء

جرمنی (ایم سی بی ) مرکزی آفس ایم سی بی یورپ کے مطابق گذشتہ دنوں انجمن پاکستان برلن کے صدر، برلن کے اہم کاروباری، سیاسی وسماجی راہنما، پاکستان مسلم لیگ (ن) برلن اور پاک محمد مسجد سے وابستہ محمد نذیر چیمہ کی والدہ اور کاروباری شخصیت محمد ناصر بٹ کے چھوٹے بھائی عامربٹ قضائے الٰہی سے پاکستان میں رحلت کر گئے۔ اسی طرح برلن کے سینیئر سماجی کارکن محمد اقبال اچانک وفات پاگئے۔

برلن وجرمنی کے دیگر شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے محمد نذیر چیمہ، عامر بٹ اور محمد اقبال کے لواحقین سے تعزیت کی اور اظہار افسوس کیا۔ سرپرست ایم سی بی یورپ، چیف ایگزیکٹو اپنا انٹرنیشنل اور میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ تحریک منہاج القرآن محمد شکیل چغتائی نے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی وساطت سے ایم سی بی یورپ، پاکستان عوامی تحریک یورپ اور اپنا انٹرنیشنل کے تمام ساتھیوں کی جانب سے محمد نذیر چیمہ، عامر بٹ اور محمد اقبال کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top